اسلام آباد 19 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے پنڈ سنگریال سیکٹر سی 12میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن کرتے ہوئے متعدد غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرکے 70کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے۔جبکہ موقع سے ضبط شدہ سامان سی ڈی اے اسٹور میں جمع کروادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات،تجاوزات اور قبضہ مافیا کےخلاف مسلسل کارروائیاں کی جاری ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ نے سیکٹرسی بارہ (پنڈ سنگڑیال)میں افغان ماجرین کی جانب سے سی ڈی اے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے بنائی جانے والی افغان بستی کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن کیاہے۔دوران آپریشن مذکورہ سیکٹر سے90 غیرقانونی تعمیر شدہ کمرے،30کچن،10بیت الخلاء اور45 چاردیواریوں سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا ہے۔جبکہ آپریشن کیلئےادارہ ہذا کے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیا گیا ۔