سندھ اسمبلی نے صوبے میں فارنسک سائنس ایجنسی کے قیام کے لیے بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے حوالے کر دیا

 
0
343

کراچی جولائی24(ٹی این ایس) سندھ اسمبلی نے پیر کو صوبے میں فارنسک سائنس ایجنسی کے قیام کے لیے بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے حوالے کر دیا ہے ۔ قائمہ کمیٹی کے جائزے کے بعد یہ بل آئندہ جمعرات کو سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا ۔ یہ بل سندھ فورنسک سائنس ایجنسی ایکٹ 2017 کہلائے گا ، جس کے تحت حکومت ایک فورنسک ایجنسی قائم کرے گی ، جس کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہو گا اور اس شعبے کے ماہرین اور دیگر اہلکار اس ایجنسی میں کام کریں گے ۔ ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کے لیے حکومت سندھ ایک کمیٹی تشکیل دے گی ، جس کے سربراہ چیف سیکرٹری سندھ ہوں گے ۔ یہ ایجنسی صوبے میں فورنسک لیبارٹریز قائم کرے گی اور اس حوالے سے انتظامی اور قانونی فریم ورک تشکیل دے گی ۔