سراج الحق اور پیپلز پارٹی قائدین کےدرمیان ملاقات کی اندرونی کہانی ‏سامنے آ گئی

 
0
7636

اسلام آباد 23 مارچ 2021 (ٹی این ایس): امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پیپلز پارٹی قائدین کےدرمیان ملاقات کی اندرونی کہانی ‏سامنے آ گئی۔پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نےآئندہ الیکشن میں تعاون پراصولی اتفاق کرلیا ‏ہے، پیپلزپارٹی کےپی، سندھ بالخصوص میں انتخابات میں جماعت اسلامی کاتعاون چاہتی ہے جب ‏کہ جماعت اسلامی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی حمایت کیلئے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی ‏کروائی ہے۔

ملاقات کے دوران سراج الحق کا بلاول بھٹو سے مکالمہ ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ‏سینیٹ میں پیپلزپارٹی ارکان کی تعدادزیادہ ہے جس کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے، اپوزیشن کا حق ‏اسی پارٹی کاہے۔

سراج الحق نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو لانگ ‏مارچ سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، عمران خان کوبھی مشورہ دیاتھاکہ لانگ مارچ اوردھرنےکافائدہ ‏نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ لانگ مارچ ،دھرنے سےتیسری قوت کوفائدہ ،جمہوریت کونقصان ہوتاہے پھر ‏بھی لانگ مارچ پربضد ہیں تو ہم ان کواٹھانے کےلیےبھی جائیں گے۔ سراج الحق کے جملےپر ‏محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔

دونوں جماعتوں کےدرمیان آئندہ آنے والےدنوں میں مزیدرابطےہوں گے، اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ‏کابھی جائزہ لیاجائےگا۔