وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم تیزی سے جاری

 
0
214

اسلام آباد 01 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم تیزی سے جاری ہے۔اسی ضمن میں جابہ تیلی میں ہونے والے پہلے آپریشن ہی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ روز پھر سرکاری اراضی پر تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا ہے۔آپریشن ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ کی زیرنگرانی کیاگیا جبکہ آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیا گیا۔آپریشن کرتے ہوئے ویل ڈوزر کی مدد سے بھینسوں کے 5باڑے،3کمرے،8چاردیواریاں بمعہ گیٹ،3ڈی پی سی،2گرائونڈ واٹر ٹینک،2بغیر چھت زیر تعمیر کمرے،7.200فٹ لمبی دیوار سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے اربوں روپے کی50کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔