چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی خصوصی ہدایات پر ایف نائن پارک میں شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

 
0
381

اسلام آباد 05 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی خصوصی ہدایات پر ایف نائن پارک میں شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔اس صمن میں واکنگ ٹریکس کے ساتھ پھول لگانے ،پارک میں نرسری کے قیام،سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے کیمروں کی تنصیب ،نئے واش رومز بنانے،موسمی پھول لگانے و دیگر چیزوں کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔گزشتہ روز ممبر فنانس اور ممبر ایڈمن نے ایف نائن پارک کا تفصیلی دورہ کیا اورشہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر انہوں نے ایف نائن پارک کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے انہوں نے ہدایت کی کہ جوگنگ ٹریک کے ساتھ خوش نما پھول لگائے جائیں جس سے مزید خوبصورتی نظر آئے ،پارک میں موجود ٹینس کورٹس کی تعمیر ومرمت کر کے فوری طور پر بحال کیا جائے اور پارک میں نئے تین واش رومز بنائے جائیں اور وہاں پر پانی بجلی اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور پارک میں کوڑا دانوں کی تعداد بڑھی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ پارک کی اپنی نرسری بنائی جائے جس میں جو پودے اور پھول اوگائے جائیں اور وہ پارک کی خوبصورتی کےلئے ہی ہونے چاہئیں پارک میں موجود درختوں کی اضافی شاخوں کو تراشا جائے پارک کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مزید کیمرے لگائے جائیں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے اور ایک کنٹرول روم بنایا جائے جس سے تمام معاملات کی نگرانی کی جا سکے ہمارا کام شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے پارک میں موجود ٹینس کورٹس کی تعمیر ومرمت کر کے فوری طور پر بحال کیا جائے ،پارک کی چاردواری کی مرمت کی جائے،پارک میں کوڑا دان کی تعداد بڑھائی جائے اور برگد کے درختوں کی ہر ہفتے دیکھ بھال کی جائے،ایف نائن پارک میں گرین ریسٹورنٹ اور، کیفے اور کیاسک کی نیلامی کی جائے ممبر فنانس اور ممبر ایڈمن نے ہدایات جاری کیں کہ پارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے پھول زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں اور واکنگ ٹریکس کے ساتھ پھول لگائے جائیں تاکہ ماحول خوبصورت نظر آئے تمام واش رومز ہر وقت صاف ستھرے ہونے چاہئیں اس کے علاؤہ پارک میں موجود کرکٹ گراؤنڈ کو بھی مزید بہتر کیا جائے انہوں نے مزید ہدایت کی اسلام آباد ہائی وے پر قائد اعظم کے پورٹریٹ کے قریب ایک خوبصورت پارک ایریا بنایا جائے