ہمارے مخالفین سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، چوہدری محمد یٰسین

 
0
232

انوائرمنٹ،سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے ملازمین کی کثیر تعداد امان اللہ اور پاشا گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 18 اپریل 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے سیکٹر ایف ایٹ سینی ٹیشن کمیٹی کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوا جس میں خالد عباسی سپروائزر،قیصر جاوید،شمشیر مسیح،سلیم مسیح اور صدر برکت کی قیادت میں پطرس مسیح،بوٹا مسیح،اصغر مسیح،صفدرمسیح،سہیل نذیر اور دیگر خواتین ملازمین نے لیبر یونین امان اللہ گروپ اور ایمپلائز یونین پاشا گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،جی نائن نائینتھ ایونیو انوائرمنٹ اربن ٹو کے تمام سٹاف نے ریفرنڈم میں مزدور یونین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،ان تقریبات میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چوہدری زاہد احمد،وارث دلیپ،راجہ محمد رفیق،سلیم بھٹی،طارق شریف،فیصل خان و دیگر نے نئے شامل ہونے والے ملازمین کو خوش آمدید کہا،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ کبھی وہ ریفرنڈم کیمپ لگا لیتے ہیں اور کبھی اتار لیتے ہیں کبھی کراچی کی عدالت میں چلے جاتے ہیں اور کبھی ہائیکورٹ لیکن مزدور کی عدالت میں محنت کش کاسامنا کرنے کو تیار نہیں،کل تک ملازمین کی خدمت کے بلند وبانگ دعوے کرنے والا نا اہل ٹولہ اور اسکی بغل بچہ تنظیم آج سی ڈی اے ملازمین کو بیوقوف بنانے کے لیے نئی نئی چالیں اور حربے استعمال کر رہی ہے لیکن سی ڈی اے کا باشعور محنت کش اپنے ووٹ کی طاقت سے اس مزدور دشمن ٹولے کو ہمیشہ کے لیے ادارے سے اٹھا کر باہر پھینکے گا۔