وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر کے مین ہولز، ڈرین ہولز،سیوریج اورگٹروں پر ڈھکنوں کی تنصیب روزانہ کی بنیاد د پر جاری ہے

 
0
302

اسلام آباد 23 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر کے مین ہولز، ڈرین ہولز،سیوریج اورگٹروں پر ڈھکنوں کی تنصیب روزانہ کی بنیاد د پر جاری ہے ۔کھلے مین ہولز انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں۔شہریوں سے بھی تعاون اورڈھکنوں کاخیال رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلی کئی دہائیوں سے شہر بھر کے متعدد مین ہولز اور گٹروں کے ڈھکن نہیں لگائے تھے۔جس کے باعث ماضی میں بہت سے حادثات بھی ہوچکے ہیں ۔تاہم اب وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی موجودہ انتظامیہ نے شہر بھر کے گٹروں پر فوری طور پر روزانہ کی بنیاد پر ڈھکن رکھ کر انہیں بندکئے جا رہے ہیں۔ جیسے ہی ڈھکن چوری ہوںے کی اطلاع ملتی ہے فوری طور پر ڈھکن رکھ دیئے جاتے ہیں،شعبہ نے اس حوالے سے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دیں ہیں۔ اس ضمن میں انتظامیہ نے شعبہ انوائرمنٹ،سٹی سیوریج ،روڈایند مارکیٹ مینٹینینس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو، ایس این جی پی ایل،پی ٹی سی ایل،این ٹی سی کیبل سمیت جن بھی اداروں کے مین ہولز کھلے ہیں ان پر بلا تفریق ڈھکن لگاکرانہیں بندکیاجارہا ہے۔اس ضمن میں مزکورہ متعلقہ اداروں کوبھی لکھا گیا ہے کہ وہ ازخود بھی اپنے مین ہولز اور گٹروں کے ڈھکنوں کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔مزکورہ ہدایات کے بعد شعبہ سروسز اورانجنیئرنگ ونگ نے بڑے پیمانے پر مین ہولز کے ڈھکنوں کی تیاری شروع کررکھی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ مزکورہ اقدام آپ کی جانوں کی حفاظت کیلئے کئے جارہے ہیں،ان گٹروں کے ڈھکنوں کوچوری ہونے سے بچائیں اور اپنے اپنے گلی محلے کے مین ہولز کے ڈھکنوں کی حفاظت کریں ۔