وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے وزیر اعظم پاکستان کے وڑن کے مطابق ہاو سنگ منصوبوں پر کاموں کو ترجیح دیتے ہوئے سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں

 
0
154

اسلام آباد 29 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے وزیر اعظم پاکستان کے وڑن کے مطابق ہاو سنگ منصوبوں پر کاموں کو ترجیح دیتے ہوئے سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، سڑکوں کی تعمیر کااسی فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،سیکٹر کئی سالوں سے نظر انداز کیا جا رہا تھا ،موجودہ انتظامیہ نے عوامی مفادات کی خاطر التواء کو ختم کر کے ہاؤسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) نے وزیر اعظم پاکستان کے وڑن کے مظابق شہر بھر میں ہاؤسنگ منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے، اسی طرح ای بارہ میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں، ای بارہ میں سروس روڈ نارتھ کی سڑکوں کا اسی فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور ٹی ایس ٹی شروع کر دی گئی ہے،ای بارہ تھری کی سرکوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے،ای بارہ ٹو کی چھ سڑکوں کا قبضہ حاصل کر سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، سی ڈی اے انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ سیکٹر ای بارہ کے متاثرین کو بی یو پی کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ باقی مانندہ سیکٹر کا قبضہ حاصل کر کے ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرتے ہوئے ٹینڈ رز جاری کئے جا سکیں،