سمندرپار پاکستانیوں نے اپریل کے دوران ریکارڈ 2 ارب 80 کروڑ ڈالر بھجوائے ،پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت کا ٹویٹ

 
0
282

اسلام آباد 18 مئی 2021 (ٹی این ایس): پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا بڑا اثاثہ مانا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏وزیراعظم نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کا بڑا اثاثہ مانا ہے

جنہوں نے اپریل میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر بھجوائے، سمندرپار پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔