سنٹرل جیل ہری پور محکمہ صحت کے تعاون سے جیل انتظامیہ نے 30 سال سے زاہد عمر کے 7 سو قیدیوں اور 1سو پچاس جیل کے عملے کو ویکسین لگانا شروع کر دی

 
0
798

ہری پور 28 مئی 2021 (ٹی این ایس): سنٹرل جیل ہری پور محکمہ صحت کے تعاون سے جیل انتظامیہ نے 30 سال سے زاہد عمر کے 7 سو قیدیوں اور 1سو پچاس جیل کے عملے کو ویکسین لگانا شروع کر دی ہے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خالد عباس کی ہدایت پر سپریٹنڈنٹ جیل حماد خان کی سربراہی میں کرونا ایس او پیز اور جیل حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے تیس سال سے زاہد عمر کے 7 سو قیدیوں اور عملے کے 1 سو پچاس افراد کو مرحلہ وار ویکسین لگائی جائے گی جیل حکام کے مطابق گذشتہ روز 126 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے جس میں 108 قیدی اور عملے کے 18 افراد شامل ہیں جبکہ کہ گذشتہ تین روز کے دوران 312افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی ہے جس میں قیدی اور جیل کا عملہ بھی شامل ہے ان 46 افراد ایسے بھی جن کو دوسری ڈوز لگی ہے جیل حکام کے مطابق جیل کا عملہ پہلے تیس سال سے زاہد عمر کے کے قیدیوں کا موبائل کے ذریعے ویکسین لگانے کا ڈیٹا اکھٹا کیا جاتا اور جن جن کا مسج آتا اور اپنے اپنے نمبر کے مطابق ویکسین لگائی جاتی ہے جیل کا عملہ اور محکمہ صحت کا عملہ ملکر کمپیوٹرائیز سسٹم کے تحت قیدیوں اور جیل کے عملے کو ویکسین لگائی جاتی اور خیبر پختونخواہ میں سب سے پہلے ہری پور جیل میں قیدیوں اور جیل کے عملے کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا