مغل ہاؤس جھنگی سیداں میں یو سی 45 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں میٹنگ کا انعقاد

 
0
166

راولپنڈی 31 مئی 2021 (ٹی این ایس): مغل ہاؤس جھنگی سیداں میں یو سی 45 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ کے بعد سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک عابد اور جناب عامرمسعودمغل صاحب ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے درمیان خصوصی نشست ہوئی جس میں ملک عابد صاحب نے جناب اسد عمر صاحب اور جناب عامرمسعودمغل صاحب کا شمس کالونی ریلوے رنگ روڈ کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیا اور جناب عامرمسعودمغل صاحب نے بتایا کہ یو سی 45 وارڈ 6 کے جن علاقوں میں گیس کی سپلائی لائن موجود نہیں وہاں جلد سپلائی لائن ڈال دی جائے گی اس کے علاوہ انہوں نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اس علاقے کا اسوقت کے سب سے بڑے مسئلے پانی کے حل کے لیے جناب اسد عمر صاحب ذاتی طور پر کوششیں کر رہے ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد علاقے کو خانپور واٹر سپلائی لائن سے پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا جس سے پوری یونین کونسل کا پانی کا مسئلہ انشاءاللہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا. ملک عابد نے جناب عامرمسعودمغل صاحب کا اپنے علاقے کے لوگوں کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ اہل علاقہ ان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور وقت آنے پر ان کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے