راولپنڈی، ستمبر 01 (ٹی این ایس):مری میں ٹریفک وارڈن پر غلط پارکنگ سے منع کرنے پر مقامی افراد کے تشدد کا معاملہ،مقامی عدالت میں ملزم قمر پیش جبکہ راشد اور طارق پیش نہ ہوئے.
ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ معززعدالت نے کیس کے مرکزی تینوں مرکزی ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ملزم قمر احاطہ عدالت سے گرفتار جبکہ ملزم راشد اور طارق کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
عدالت نے مری پولیس کو حکم دیا کہ وہ ملزم راشد اور طارق کو فوری طور پر گرفتار کرے۔
یاد رہے کہ ٹریفک وارڈن افضال شاہ کو چند دن پہلے دوران ڈیوٹی سنی بینک چوک میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔