پاکستان کا مشہور سندھڑی آم 10جون سے چین ایکسپورٹ کیا جائے گا

 
0
1424

اسلام آباد 31 مئی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داود نے کہا ہے کہ پاکستان کا مشہور سندھڑی آم 10جون سے چین ایکسپورٹ کیا جائے گا۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ وزارت تھارت کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہے کہ پاکستان کے سندھڑی آم ہوائی جہاز کے ذریعے برآمد کیے جائیں جائے گے۔

رزق داود نے لکھا کہ ہمارے معیاری آم کے لئے ، چین ایک ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔ میں اپنے پھلوں کے برآمد کنندگان کو چین میں وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتا ہوں۔