ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے ایک چیلنج ہے؛ عثمان بزدار

 
0
186

لاہور 05 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے ایک چیلنج ہے-عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے اپنی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے- ماحولیاتی آلودگی کے باعث انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے- اقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ کلین اینڈ گرین پاکستان اور بلین ٹری سونامی پروگرام سے پاکستان میں آلودگی پر قابوپانے میں مدد مل رہی ہے- ہماری حکومت نے شجرکاری مہم کو ایک تحریک بنایا ہے- ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے جنگلات کی بقا اور اس کی حفاظت ناگزیر ہے۔ سرسبز و شاداب اور گھنے درخت خوبصورتی کا ایسا روپ ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں موسمی اثرات اور اس سے پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے ماحول کے تحفظ کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔ آج کے دن ہمیں نئی نسلوں کیلئے صاف ستھرا،سر سبزوشاداب اور قدرتی ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔