تنگوانی 13 جون 2021 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ نیشنل پیس کاٶنسل پاکستان کی طرف سے کندہ کوٹ میں ایک نجی ہوٹل میں ضلعی عہدیداروں اور ممبروں کے رجسٹریشن کارڈز کی تقسیم پر تقریب منعقد ہوٸی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید منور علی شاہ صدر نیشنل پیس کونسل سندھ تھے۔ معزز مہمان سید زاہد علی شاہ ایڈووکیٹ چیئرمین سندھ لاریس ونگ ضلع کشمور اور دیوان لال چیئرمین میناریٹی ونگ ڈسٹرکٹ کشمور بیسٹ آف آنر تھے۔ صوبہ سندھ کے نائب صدر ڈاکٹر سندر بلانی نے خصوصی کوششیں اور کاوشیں کیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے استاد خادم حسین نے کیا۔ مہمانوں کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد ڈاکٹر سندر بالانی کو نائب صدر سندھ کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور پروگرام کو آگے بڑھایا۔ سید زاہد علی شاہ نے مہمان خاص کو سندہ کے ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا اس پروگرام میں کشمور ، کندھ کوٹ ، غوث پور اور آس پاس کے علاقوں کے نئے اور پرانے ممبران اور کارکنان نے شرکت کی۔ عہدیداروں میں رجسٹریشن کارڈ تقسیم کردیئے گئے۔ شرکاء نے اپنے اپنے خیالات پیش کیے اور آخر میں مہمان نے کہا کہ ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد امن و سلامتی ہے۔ ہم ضلع کے اندر قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے مرکزی رہنما اس سلسلے میں کوششیں کر رہے ہیں۔ پروگرام کے بعد مہمانوں اور قائدین کیلیے ریفرشفمینٹ پیش ہوئی۔