سابق سیکر ٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان چار ماہ دس دن بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

 
0
2028

کوئٹہ جولائی 26 (ٹی این ایس)کوئٹہ سے اغواء ہونے والے سابق سیکر ٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان چار ماہ دس دن بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ،سابق سیکر ٹری ہائر ایجو کیشن کے بیٹے عتیق خان اور قانون نافذ کر نے والے اداروں نے عبداللہ جان کی بازیابی کی تصدیق کر تے ہوئے بتا یا کہ سابق سیکر ٹری بدھ کی سہ پہر باحفا ظت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ،سیکرٹری عبداللہ جان کو15مارچ2017 کی صبح وحدت کالونی میں واقع اپنے گھر سے دفتر جاتے ہوئے نا معلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا جس کے بعد انکی رہائی کے لئے تاوان سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم خاندانی یا سکیورٹی فورسز ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا عبداللہ جان کی رہائی تاوان دے کر عمل میں آئی ہے یا پھر انہیں کسی آپریشن کے ذریعے بازیاب کروایا گیا سابق سیکرٹری کی منظر عام پر آنے والی تصویر میں انکی داڑھی بڑھی ہوئی ہے تاہم انکے چہرے سے خوشی کے تاثرات واضع ہیں ،عبداللہ جان کے گھر پہنچنے پر انکے اہل خانہ میں خوشی کی لہردوڑ پڑی اور انکی رہائش گاہ پر رشتے داروں اور دوستوں کا تانا بندھ گیا ،عبداللہ جان کے بیٹے اور انکے اہل خانہ نیاطمینا ن کا اظہار کر تے ہوئے ان تما م افراد بلخصوص قانون نافذ کر نے والے اداروں کے آفیسران کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے انکی والد کی رہائی میں کردار ادا کیا ۔