عبداللہ جان کی بازیابی کے لئے کوئی تاوان ادا نہیں کیا گیا ، عتیق خان

 
0
657

کوئٹہ  جولائی 26(ٹی این ایس ) سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کے بیٹے عتیق خان نے کہا ہے کہ عبداللہ جان کی بازیابی کے لئے کوئی تاوان ادا نہیں کیا گیا اغواء کار عبداللہ جان کو نوشکی کے قریب چھوڑ گئے تھے عبداللہ جان کی صحت ٹھیک ہونے کے بعد ان سے تفصیلات معلوم کریں گے انہوں نے یہ بات سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان کی بازیابی کے بعد انکی رہائش گاہ پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن علی خان اور سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حریفال بھی انکے ہمراہ تھے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرازق چیمہ نے کہا اغواء کار عبداللہ جان کو نوشکی کے قریب چھوڑ گئے تھے جس کے بعد وہ موٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کے زریعے گھر پہنچے انہوں نے کہا کہ عبداللہ کیسے بازیاب ہوئے اور دیگر تفصیلات انکے روبصحت ہونے کے ان سے معلوم کریں گے اس وقت ان سے تفتیش یا سوال جواب کرنا ٹھیک نہیں ہے اس سلسلے میں میڈیا کو بھی تفصیلات معلوم ہونے کے بعد بریفنگ دیں گے عبداللہ جان کے بیٹے عتیق خان نے کہا کہ انکے والد کی باز یابی میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر وہ ا نکے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ اغواء چار ماہ تک عبداللہ جان کو ایک کمرے میں بند رکھا گیا تاوان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کی بازیابی کے لئے کوئی تاوان ادا نہیں کیا گیا انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے والد کی بازیابی کیلئے کردار کیا۔