تنگوانی ۔ 2 دن قبل ڈاکووٴں کے ہاتھوں قتل ہونے والہ نوجوان محمد عثمان ملک کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ورثہ کا وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے احتجاج

 
0
276

تنگوانی 26 جون 2021 (ٹی این ایس): تنگوانی کے علاقے میں 2 دن قبل ڈاکووٴں کے ہاتھوں قتل ہونے والہ نوجوان محمد عثمان ملک کے قاتلوں کے گرفتاری کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے ورثان نے احتجاج کیا ہے ۔ وزیر اعلی سند سید مراد علی شاہ جیکب آباد سے بائے روڈ کشمور سردار سلیم جان مزاری والدہ کے تعزیت کے لیئے جا رہے تھے کہ مقتول کے ورثاں نے ان کے کافلے کو روک لیا ۔ ٹھل روڈ مگسی اسٹاپ کے مقام پر مقتول کے ورثہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے احتجاج کی متاثرین نے ہاتھوں میں بیئنر اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندہ سے قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ کر لیا جبکہ وزیر اعلی سندہ نے متاثریں کا موقف سننے کے بعد فوری طور پر ایس ایس پی کندھ کوٹ کو قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا. جبکہ بعد میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ ایم این اے سردار سلیم جان مزاری کے والدہ کے انتقال پر تعزیت کشمور روانہ ہوگئے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے سخت چیکنگ ۔