وفاقی دارالحکومت میں بس اسٹاپس کی تزئین و آرائش اور خطاطی (آ رٹ ورک) کا کام تیزی سے جاری

 
0
208

اسلام آباد 14 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین عامر علی احمد کی ہدایت پر اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لئے سیکٹر ایف تا سیکٹر آ ئی کے درمیان واقع تمام بس اسٹاپس پر تزئین و آرائش اور خطاطی (آ رٹ ورک) کا کام تیزی سے جاری ہے

چئیرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کے متعلقہ شعبہ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف تا سیکٹر آ ئی کے درمیان تمام اہم شاہراہوں پر واقع بس اسٹاپس پر تزئین و آرائش اور خطاطی (آ رٹ ورک) کام تیزی سے جاری ہے تاکہ دیکھنے والی آنکھ کو دلکش اور دلفریب منظر دکھائی دے، تزئین و آرائش اور خطاطی (آرٹ ورک) میں پاکستانی ثقافت، تہذیب و تمدن کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ آ ئندہ آ نے والی نسلوں کو منتقل کیا جا سکے، شہر کی تزئین و آرائش اور خطاطی (آرٹ ورک) سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا

اس ضمن میں چئیرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا جلد ہی تزئین و آرائش اور خطاطی (آرٹ ورک) کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے