عدالتی احکامات پر تھانہ صدر پولیس نے گزشتہ 4 سال کے دوران برآمد ہونے والی منشیات تلف کردی.

 
0
170

مجموعی طور پر 136 کلو 890 گرام چرس، 5 کلو 203 گرام ہیروئن، 01 کلو 975 گرام افیون اور 400 کپی شراب نذر آتش کی گئی
ہری پور 27 جولائی 2021 (ٹی این ایس): تھانہ صدر پولیس نے سال 2016 سے 2020 تک منشیات کے مقدمات میں برآمد ہونے والی منشیات جنکے عدالتوں سے فیصلہ بھی فیصلے ہوچکے تھے. عدالتی احکامات پر جوڈیشل مجسٹریٹ ا ارشد خان مہنمد نے اپنی نگرانی میں تلف کردی.

مجموعی طور پر 136 کلو 890 گرام چرس، 5 کلو 203 گرام ہیروئن، 01 کلو 975 گرام افیون اور 400 کپی شراب نذر آتش کی گئی. اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان، ڈی پی پی یونس خان، ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد خان اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا.