’’دوستی کا بوجھ بلکہ جبر کہوں تو غلط نہ ہوگا‘‘

 
0
1229

اسلام آباد جولائی27 (ٹی این ایس )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میری شہباز شریف ،اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق سے ملاقات جاری تھی کہ میڈیا میں پریس کانفرنس بارے آگیا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم بیٹھے ہیں اور آپ نے پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ۔ شہباز شریف سمیت تمام رہنما بضد تھے کہ میں آج بھی پریس کانفرنس نہ کروں لیکن ان سے وعدہ کیا ہے کہ خاص دائرے میں بات کروں گا اور مجھے ضرور بات کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے دوستی کا بوجھ بلکہ دوستی کا جبر سمجھ لیں یہ غلط نہیں ہوگا۔