کابل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے کپتان کا کارنامہ، آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

 
0
2507

اسلام آباد 17 اگست 2021 (ٹی این ایس): کابل ائیر پورٹ پر مشکل صورتحال میں سی ای او پی آئی اے اور طیارے کے کپتان کی بروقت کوآرڈینیشن نے کمال کر دیا۔پی آئی اے کا طیارہ سفارت کاروں اورمسافروں کو لینے کابل پہنچا تو حالات اچانک ہی خراب ہوگئے۔ پی آئی کا طیارہ کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا رہ گیا۔اس دوران طالبان کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے۔

اے ٹی سی کی جانب سے کپتان کوبتایا گیا ہم جارہے ہیں اپنا فیصلہ خود کریں۔کپتان سے مشکل صورتحال میں سی ای او پی آئی اے کا رابطہ ہوا۔ سی ای او پی آئی اے نے کپتان کو مشکل صورتحال میں اعصاب پر قابو پانے کا مشورہ دیا۔

کپتان نے سی ای او کو بتایا کہ دو لڑاکا طیارے رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایئر مارشل ارشد ملک نے کپتان کو فوری تیار ہونے کا کہا۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے کپتان کو جیٹ طیاروں کے پیچھے رن وے پر تیزی سے دوڑاتے ہوئے ٹیک آف کی تیکنیکی مہارت سے آگاہ کیا۔ کپتان نے سی ای او کے مشورے پر طیارے کو انتہائی مہارت سے بحفاطت ٹیک آف کیا۔

طیارے کے کپتان کی حاضر دماغی اور سی ای او پی آئی اے کی کوآرڈینیشن سے طیارہ اور مسافر بحفاظت وطن پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

کپتان نے ذمہ داری کے ساتھ قومی ایئرلائن کے اربوں روپے مالیت کے طیارہ اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

صورتحال سے متعلق پی آئی اے کی سینیئر پرسر کا آڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔