خودکش حملے کے نتیجے دو معصوم بچوں کی شہادت انتہائی افسوس ناک،دردناک اور نہ ناقابل برداشت عمل ہے‘یہ صدمہ پوری قوم کے لیے کسی المیہ سے کم نہیں ہے، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند

 
0
548

اسلام آباد 21 اگست 2021 (ٹی این ایس): پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے گذشتہ روز گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس خودکش حملے کے نتیجے دو معصوم بچوں کی شہادت انتہائی افسوس ناک،دردناک اور نا ناقابل برداشت عمل ہے اور یہ صدمہ پوری قوم کے لیے کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اتحادواتفاق سے دہشتگردوں، تخریب کاروں اور سماج دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا عوام اور سیکورٹی اداروں کے حوصلے چٹان جتنا مضبوط ہے اور ہمارے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کے سر کچلنے کی پوری استعداد بھی رکھتے ہیں۔محترمہ بشریٰ رند نے گوادر خودکش دھماکہ کے غمزدہ اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور معصوم شہداءکے لیے مغفرت کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند کرے۔