وفاقی دارالحکومت میں کھیل کے میدانوں کی بحالی اور آپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا گیا

 
0
199

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ سی ڈی اے انوائرمنٹ اور روڈ ڈریکٹوریٹس نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی

اسلام آباد یکم ستمبر 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایات پر کھیل کے میدانوں کی بحالی اور آپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ابتدائی طور پر 23 گراؤنڈز کی بحالی اور آپ گریڈیشن کا پائلٹ پراجیکٹ ترتیب دے دیا گیا ہے ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی کے مطابق گراؤنڈز اپ گریڈیشن اور بحالی کے کاموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایم سی آئی کا سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ سی ڈی اے کے انوائرمنٹ اور روڈ ڈریکٹوریٹس سے ملکر کام کام کرے گا جس کیلئے روڈ ڈریکٹوریٹ نے 4 گراؤنڈز کے ٹینڈرز بھی پروسس کر دیئے ہیں جبکہ دیگر 19 گراؤنڈز کے ٹینڈرز انوائرمنٹ ڈریکٹوریٹ جاری کر چکا ہے جبکہ دیگر گراؤنڈز کی بحالی اور آپ گریڈیشن کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کام کا آغاز کر چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام کھیل کے میدانوں کو عصر حاضر کی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے مستقبل میں وفاقی دارالحکومت کے نوجوان اور بچے ان گراؤنڈز میں جدید سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے