ملکی تاریخ کی پہلی ای لائبریری ایپلیکیشن رواں ہفتے آن لائن دستیاب ہو گی

 
0
178

کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر مخصوص ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے۔سیدہ شفق ہاشمی

اسلام آباد یکم ستمبر 2021 (ٹی این ایس): دور جدید میں کتب بینی کو فروغ دینے لائبریریز کی ان لائن ممبر شپ دستیاب کتابوں کا انڈیکس ترتیب دینے اور لائبریریز سے کتابوں کے آن لائن اجراء اور واپسی کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی بار ای لائبریری ایپلیکیشن تیاری کے حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ڈریکٹوریٹ آف لائبریریز اسلام آباد اور نیشل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ملکر ایپلیکیشن کی تیاری کیلئے کام کر رہے ہیں گزشتہ روز ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے ای لائبریری ایپلیکیشن کا معائنہ کیا اور اس حوالے سے نیشل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ایپلیکیشن میں مزید فیچر ایڈ کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز اور نیشل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ماہرین کو ایپلیکیشن کو مزید آسان بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ایپلیکیشن کا آغاز رواں ہفتے یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کتابوں تک رسائی میں آسانی کے ساتھ ساتھ وقت کی بھی بچت ہو اور شہری گھر بیٹھے ہی من پسند کتب ان لائن تلاش کر سکیں انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز اور نیشل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ماہرین کا ایپلیکیشن تیاری پر سراہا اور کہا کہ لائبریریز کی اہمیت اور ان تک رسائی میں آسانی سے عوام ایک بار پھر کتب بینی سے بہترین انداز میں استفادہ حاصل کر سکیں گے