وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عاطف چوہدری سے طویل ملاقات اہم امور زیر بحث آئے

 
0
125

الیکشن 2023 کیلئے پارٹی امیدوار چناؤ میں سابقہ انتخابات والی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی عاطف چوہدری کو نئی زمہ داریاں سونپے جانے کا امکان

اسلام آباد 05 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے اہم رہنما عاطف چوہدری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے طویل ملاقات میں عاطف چوہدری نے وزیراعظم کو کشمیر اور افغانستان کے ایشوز پر جرات مندانہ موقف پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی امیدوار میرٹ پر چنے جائیں گے اور گزشتہ انتخابات میں کیجانے والی غلطیاں دہرائی نہیں جائیں گی پاکستان تحریک انصاف انتخابات 2023 میں ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکنان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں جہاں حکومت انتخابی اصلاحات کیلئے کام کر رہی ہے وہیں تحریک انصاف بطورِ پارٹی اگلے انتخابات کی تیاری بھی کر رہی ہے اور وزیر اعظم بخوبی آگاہ ہیں کہ 5 سالہ دور اقتدار کے بعد انہیں کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینا ہو گا اس سلسلے میں وزیراعظم نے پارٹی کے سینیئر رہنما کو مزید زمہ داریاں سونپے جانے سے آگاہ کیا اور کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے تو اگلے انتخابات کامیابی یقینی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں بہت سے فیصلے اجلت میں کیئے گئے جس سے پارٹی کو حکومت کے دوران مشکلات پیش آئیں سابقہ غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے نئے جذبے سے آگے بڑھیں گے وزیراعظم عمران خان نے عاطف چوہدری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا