ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی نوید سنا دی

 
0
103

اسلام آباد 23 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت میں بہتری جاری رہنے کی نوید سنا دی، مالی سال2020-21 میں ملکی معاشی نمو3.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال2020-21 میں پاکستان کی معاشی نمو3.9 فیصد تک پہنچی، نئے مالی سال میں پاکستان کی معاشی نمو4.0فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، کورونا کے دوسرے سال میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی، نئے مالی سال2022 میں پاکستانی معیشت کی بحالی جاری رہے گی۔

ملکی معشیت کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ کاروباری بہتری اور مستحکم ویکسین پروگرام اہم کردار ادا کررہے ہیں، معاشی نمو کو کورونا کی دوسری اور تیسری لہروں پر کنٹرول کی حکمت عملی میں بہتر رہی۔

‘مسلسل مالی اور مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے مدد معیشت کو تقویت ملی، مزید معاشی ترقی تعمیرات اور چھوٹے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور خدمات سے ممکن ہوگی، توقع ہے کہ زراعت جی ڈی پی کی نمو کو جاری رکھے گی، سپلائی چین میں خلل سے گندم اور گنے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔’

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون کی وجہ سے خوراک کی قیمتوں میں افراط زر بلند رہا، بین الاقوامی تیل قیمتوں میں اضافے نے توانائی قیمت میں افراط زر کو بڑھایا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان یونگ ای کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان میں صنعت اور خدمات کے شعبوں میں ترقی واضح ہے، کوروناویکسی نیشن پروگرام کا تسلسل اور اصلاحات نمایاں محرک ہیں، سماجی تحفظ کے پروگرامز کی توسیع سے پائیدار ترقی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔