یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

 
0
106

اسلام آباد 07 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے اٹلی جارہے تھے.

یوسف رضا گیلانی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے اٹلی جارہے تھے، ائیرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہے۔

اس معاملے پر پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا فسطائیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو ائیرپورٹ پر روک کر پارلیمانی وفد کی توہین کی گئی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی اپنا نام ای سی ایل میں ہونے کیخلاف درخواست دیں، وزارت داخلہ یہ معاملہ دیکھے گی۔