نائیجیریا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کی ٹیم پر بوکو حرام کے حملے میں50 سے زیادہ افراد ہلاک

 
0
446

ابوجہ جولائی 28(ٹی این ایس ) نائیجیریا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (این این پی سی) کی تیل تلاش کرنے والی ٹیم پر بوکو حرام کے حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی بورنو ریاست کے علاقے میگومیری میں گذشتہ روز بوکو حرام کے مسلح جنگجوؤں نے این این پی سی کے ماہرین کے قافلے پر دھاوا بولا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق این این پی سی کے مذکورہ ماہرین کو اغوا کیا گیا تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے انہیں ہلاک کرنا شروع کردیا۔ واقعہ سے منسلک ایک ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں اب تک 50 سے زائد افراد کی لاشیں لائی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مزید لاشیں لائی جا رہی ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ بوکو حرام نے این این پی سی کے ماہرین کو اغوا نہیں کیا تھا بلکہ انہیں قتل کرنے کیلئے حملہ کیا گیا تھا۔