پرویز الٰہی کا عمران خان کو ٹیلیفون، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دی

 
0
467

اسلام آباد جولائی28 (ٹی این ایس )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹیلیفون کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دی ۔ دونوں رہنماؤں نے پانامہ فیصلے سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی ۔دونوں رہنماؤں کاکہنا تھاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا باعث بنے گا۔