اسلام آ باد ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا حسین ستی نے رمشا کا لو نی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، وہاں کے رہائشیوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔مقامی افراد نے پولیس کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی اور مقامی پولیس کو بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی،

 
0
282

اسلام آباد 07 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کوثرکی ہدایت پر ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا حسین ستی نے تھانہ انڈسٹریل ایر یا کے علاقہ سیکٹر این نائن ٹو رمشا کا لونی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں، ایس ڈی پی او، آئی نائن، شمس اظہر ایس ایچ اوانڈسٹریل ایر یا عدیل شوکت، ممبر مصالحتی کمیٹی آصف گل، پادری عارف شلوخ رمشاکالونی کے لو گو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایس پی انڈسٹریل ایریا نے رمشا کا لو نی کے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس پی نے معززین علا قہ سے مخاطب ہو تے ہو ئے کہا کہ شہر یو ں کو بھر پو ر تحفظ فراہم کر نے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضلع بھر میں کھلی کچریو ں کے انعقاد کے احکا ما ت جاری ہوئے تھے اور یہ اسی سلسلہ کی ایک کڑ ی ہے، ایس پی آئی نائن نے کہا کہ اگر کوئی پولیس والا آپ کے جائز کام نہیں کرتا،مقدمہ درج نہیں کرتا یا رشوت کا تقاضا کرتا ہے تو ہمار ے علم میں لائیں، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی، ضلع بھر میں فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی اپنائی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اگر پولیس کی مدد کریں گے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں گے تو کوئی شک نہیں ہمارا معاشرہ جرائم پیشہ عناصر سے پاک ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر علاقے کو کرائم سے پاک کرنا ہے، ایس پی نے کہا کہ رمشا کالونی میں پٹرولنگ کو مزید بڑھایا جائے گا اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے، کالو نی کے مکینوں اور دیگرمعززین علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور ایس پی آئی نائین جناب فدا حسین ستی کا شکریہ ادا کیا