ریلیف اور پی ٹی آئی دومتضاد چیزیں ہیں، شہباز شریف حکومت پر برس پڑے

 
0
107

اسلام آباد 04 نومبر 2021 (ٹی این ایس): قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکج مسترد کردیااپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے وعدوں اور بجٹ کی طرح نام نہاد ریلیف پیکج بھی جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ کیا بجٹ دیتے ہوئے نہیں کہاگیا تھا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے؟

انہوں نے کہا ہے کہ قوم سے خطاب پر اعتراف کیاگیا کہ پیٹرول مہنگا ہوگا ۔پیٹرول مزید مہنگا ہوگا، بجلی گیس کی قیمت بڑھے گی تو مہنگائی کیسے نہیں ہوگی؟
آئی ایم ایف کی شرائط نے قوم کا بھرکس نکال دیا ، ریلیف اور پی ٹی آئی دومتضاد چیزیں ہیں ۔غلط بیانی کرنے والی حکومت کی کسی بات پر قوم کو اعتماد نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا ذخیرہ 15 روز کا رہ گیا ہے اورخطاب کا شوق پورا کیاجارہا ہے۔ مہنگائی کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد خطاب کی نہیں ، استعفٰی دینے کی ضرورت ہے۔

عمران نیازی حکومت اپنی نااہلی، نالائقی ، غلط فیصلوں اور کرپشن چھپا نہیں سکتی۔ حکومت کیسے ہوتی ہے، نوازشریف نے دکھایا تھا۔ قوم کو یہ سبق یاد ہوچکا ہے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہے

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہو رہی ہیں، پارلیمنٹ سے کیوں چھپایا جا رہا ہے؟