تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ جھنگی سیداں سے پولیس کو دو کمسن بچے ملے ہیں، ورثاء کی تلاش جاری ہے

 
0
106

اسلام آباد 05 نومبر 2021 (ٹی این ایس): تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ جھنگی سیداں سے پولیس کو دو کمسن بچے ملے ہیں۔ جن کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن سب انسپکٹر عظیم منہاس کے مطابق بچوں نے اپنا نام ابراہیم اور مریم بتایا ہے جن کی عمریں پانچ اور چار سال کے لگ بھگ ہے۔ بچوں کے والد کا نام شاہجہان اور والدہ کا نام انیلہ ہے۔ یہ دونوں بچے اس وقت تھانہ شہزاد ٹاؤن میں موجود ہیں۔ اگر کسی کو اس حوالے سے معلومات ہو یا ان کے ورثاء سے رابطہ ہو تو وہ عظیم منہاس صاحب ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹائون اسلام آباد سے رابطہ کریں