تھانہ سہالہ چوکی روات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

 
0
138

اسلام آباد 05 نومبر 2021 (ٹی این ایس): 3 منشیات فروش گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کر لی گئی
ایس پی رورل عثمان ٹیپو کی ھدایت پر DSP سہالہ سمیت ایس ایچ او مرزا گلفراز کی زیرنگرانی چوکی انچارج اشفاق بھنڈر نے ہمراہ انجم نثار H.C محمد ثقلین H.C سمیت دیگر پولیس ٹیم کے ملزم عاطف حسین سکنہ شمس کالونی روات کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 1204 گرام ہیروئن برآمد کر لی دیگر کاروائی میں پولیس ٹیم نے ملزم ارشد عرف گوگا سکنہ شمس کالونی کے قبضے سے 1508 گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ مزید کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ملزم عثمان ولد عطا اللّه کے قبضے سے 350 گرام ہیروئن برآمد کر لی پولیس ٹیم نے دوران گشت ملزم صدام حسین کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمے درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ھے ۔
ایس پی رورل محمد عثمان ٹیپو کی سہالہ پولیس ٹیم کو شاباش۔
پولیس ٹیم کی کاروائیوں پر اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیاہے