مجموعی طور پر 2 منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے 5000 گرام چرس اور 1500 گرام ہیروئن برآمد
ہری پور 10 نومبر 2021 (ٹی این ایس): حکومتی احکامات اور آئی جی پی خیبر پختونخوامعظم جاہ انصاری کے وژن “منشیات سے پاک خیبر پختونخوا ” کیمطابق ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں کاروائیوں کے دوران شعیب عرف شعیبی ولد تاج محمد سکنہ تلوکر سے 5000 گرام چرس اور تنویر ولد محمد اسحاق سکنہ ڈسکہ سیالاکوٹ سے 1500 گرام ہیروئن برآمد۔ ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرتےہوئے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔