اسلام آباد 16 نومبر 2021 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کے صاحبزادے چودھری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ چودھری شجاعت کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے بیٹے سے رابطہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ چوہدری شجاعت کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں گزشتہ دنوں اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے۔