راولپنڈی 16 نومبر 2021 (ٹی این ایس): SHO رتہ امرال راشد کیانی اہم کی کاروائی، نثار ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، 03 مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 28 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد، گینگ رابری، سنیچنگ،موٹرسائیکل چوری اور سرقہ کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او رتہ امرال نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نثار ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نثار اورساتھی ملزم عثمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے03 مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 28 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان رابری، سنیچنگ،موٹرسائیکل چوری اور سرقہ کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان کوشناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیا جارہا ہے جس کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا،ایس پی راول ضیاء الدین احمد نے ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او رتہ امرال اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے