ڈی آئی جی ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے دی مسلم ایجوکیشن سسٹم منڈیاں کی سپورٹ گالہ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

 
0
130

نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کا غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا انتہائی ضروری ہے، میرویس نیاز
ہزارہ پولیس بھی عوام کی آگاہی کیلئے تقاریب کا انعقاد کر کے طلبہ و طالبات کو مدعو کرے گی جس کا مقصد معاشر ے کی اصلاح ہو گا، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد 18 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے دی مسلم ایجوکیشن سسٹم منڈیاں میں سپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ادارہ پہنچنے پر ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹر حاجی محمد اسلم اور دیگرانتظامیہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کا استقبال کیا۔ اس تقریب کے شرکاء میں پی ایس او ٹو ڈی آئی جی خبیر محمد، ایس ڈی پی او صابر خان اور ایس ایچ او میرپور طاہر سلیم کے علاوہ، ادارے کے اساتذہ اوربڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیازنے کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج اس تقریب میں آنے پر سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ طلبہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں اس سے نا صرف طلبہ و طالبات جسمانی طور پر مضبوط ہوں گے بلکہ زہنی نشو نماکیلئے بھی کھیل کو دکی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں اور ایک بات اور بھی اس ادارے کی بہت اچھی ہے یہاں پر کھیل کے میدان کی سہولت بھی میسر ہے اور طلبہ اور طالبات کو اس چیز کی ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ کھیل کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں۔ کروونا وائرس کی بناء پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے نجی و سرکاری اداروں کو آن لائن ایجوکیشن کی طرف جانا پڑا جو کہ اساتذہ کیلئے بھی مشکل کا باعث بنا اور سٹوڈنٹس کو بھی بہت سی مشکلات پیش آئیں اس کیساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی لاک ڈاؤن کے ایام میں معطل رہیں۔

ہم سب نے مل کر اس عالمی وباء کا مقابلہ کیا اور اب اللہ کا شکر ہے کہ اب کچھ حد تک اس وباء کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہو چکی ہے اور سکول کالجز اور یونیورسٹیز نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ سے کلاس روم میں آغاز کر دیا ہے اور کھیل کے میدان بھی آباد ہو چکے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دی مسلم ایجوکیش سسٹم نے یوم پولیس شہداء پر پولیس شہداء کی تقریب میں حصہ لینے کی بات کی ہمارے شہداء اور ان کی فیملیز کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے اس سے پولیس فورس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے آج کی اس تقریب کے ان بچوں کہ جنہوں نے مختلف سرگرمیوں کو حصہ لیا اور انکے ساتھ اساتذہ کی محنت پران کو بھی نہیں بھلایا جا سکتا ان کی محنت بچوں کی سرگرمیوں میں نظر آ رہی ہے۔یہ ادارہ بھی تعریف کے قابل ہے کہ جنہوں نے سپورٹ کے اس ایونٹ کے انتظامات کیے اس قسم کی سرگرمیوں سے طلبہ و طالبات کی جسمانی و زہنی نشو نما میں بہتری آتی ہے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ہم پولیس کی طرف سے بھی ایسے ایونٹ رکھیں کہ جو کہ معاشرے کی اصلاح، ٹریفک رولز کی پاسداری، منشیات کی روک تھا م اور معاشرے میں بچوں کے کردار اور اہمیت کے حوالے سے ہوں اور ان تقریبات میں طلبہ و طالبات اور تعلیمی اداروں کو مدعو کیا جائے تاکہ معاشرے میں آگاہی اور پولیس کی اہمیت او ر کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔