پی آئی اے کرپشن، ایف آئی اے کرائم سرکل نے ‏تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا

 
0
275

اسلام آباد 22 نومبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانےکے معاملے میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ‏تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

ایف آئی اے نے شعبہ برانڈکے افسران سےپوچھ گچھ کی اور مزید ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ ‏ایف آئی اے نےچنددن قبل ایک افسر کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ‏

سابق ادوار میں آئی پیڈز لگانےکےنام پر خزانےکو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا اور اس معاملے میں ملوث جی ایم ‏برانڈ اور منیجر ایجنسی افئیرز پہلے ہی گرفتارہیں۔

ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکے منیجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ‏‏گیا ہے مزید کیسزکی تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازوں کے پرزوں کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں۔ سپریم کورٹ کے ‏حکم پر پی آئی اے کا 10 سال کا آڈٹ کیا گیا جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے ‏آیا تھا۔