ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

 
0
134

اسلام آباد 26 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام سے تمام بڑی آئل کمپنیز (او ایم سی)، پی ایس او، ٹوٹل پارکو اور شیل کے نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں او سی اے سی اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی تجاویز ای سی سی کو بھجوا دی ہیں، مارجن میں اضافے کی تمام تفصیل پی آئی ڈی ای کی غیر جانبدارانہ رپورٹ پر مبنی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، تمام بڑی کمپنیوں کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی سیل جاری ہے، ڈیلرز مارجن میں باقاعدگی سے اضافہ کیا جاتا رہا ہے، اس سال اپریل میں بھی مارجن میں اضافہ کیا گیا۔

ضابطہ کار کی روشنی میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کو ای سی سی اجلاس کا انتظار کرنا چاہیے۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن عوام کی مشکلات کا احساس کرے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ذمہ داری کا ثبوت دیں۔