اسلام آباد 27 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا فنڈز میں بے قاعدگیوں میں ملوث حکام کا پیچھا نہیں چھوڑا جائیگا، آئندہ ہفتے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں مزید تفصیلات سامنے آئینگی۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت قانون کا خیال نہیں رکھا گی، صدر مملکت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں شفافیت پر بھی سوال اٹھایا گیا۔اے جی پی نے کہا کہ کورونا وبا ختم نہیں ہوئی اور رواں مالی سال کا بھی آڈٹ ہوگا، فنڈز کے غیر شفاف استعمال پر نظر رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔اجمل گوندل نے کہا کہ حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر کاروائی کریں، یہ ایک حساس معاملہ ہے جس میں بیرونی امداد شامل ہے۔