نامزدو عبوری زیراعظم شاہدخاقان عباسی چھ مرتبہ الیکشن میں کامیاب ہوچکے

 
0
25022

اسلام آباد جولائی 29(ٹی این ایس )مسلم لیگ (ن)کی طرف سے عبوری عرصہ کیلئے نامزدوزیراعظم 58سالہ شاہد خاقان عباسی فوجی پس منظر سے تعلق رکھنے والے خاندان میں پیدا ہوئے ٗاپنے والد اور سابق وزیر خاقان عباسی کے انتقال کے بعد سیاست میں حصہ لیا اور 1988ء سے اب تک 6مرتبہ الیکشن جیت کر اہم عہدوں پر فائز رہے۔27 دسمبر 1958 کو ایر کموڈور خاقان عباسی کے گھر پیدا ہوئے۔وہ تعلیمی اعتبار سے الیکٹریکل انجینئر ہیں،انہوں نے کراچی میں کچھ عرصہ پیلے اسکول میں بھی تعلیم حاصل کی۔لارنس کالج مری سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا سے بیچلرز آف الیکٹریکل انجینئرنگ جبکہ 1985 میں جارج واشنگٹن یونی ورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹرز کیا۔شاہدخاقان عباسی نے امریکا میں مختلف عہدو ں پر کام کے بعد سعودی عرب میں تیل و گیس کے شعبے میں بھی کا م کیا، اپنے والداور وفاقی وزیر خاقان عباسی کے انتقال کے بعد 1988 میں الیکشن میں کامیابی سے سیاسی کیریر کا آغاز کیا۔1990 میں کامیابی کے بعد پارلیمانی سیکرٹری کے طورپرکام کیا،1993ء الیکشن میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے سربراہ رہے۔سبکدوش وزیر اعظم نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی پر اعتماد جاری رکھا اور 1997 میں انہیں چیئرمین پی آئی اے بنایا ، جنرل مشرف کے ملٹری کو کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔صرف 2002 الیکشن میں انہیں شکست ہوئی شاہد خاقان عباسی کو 2013 میں وزیر پیٹرولیم بنایاگیا۔