چیئرمین سی ڈی اے کا ون ونڈو کا دورہ، غیر حاضری پر دو افسران کی چھٹی

 
0
129

اسلام آباد 02 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)کے چیئرمین نے نئی ون ونڈو کا دورہ کیا اور آپریشنل کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈائریکٹر ریونیو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا، اور انہیں فوری طور پرچارج چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ۔
اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گے ۔مزیدبرآں سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا ہی کہ نئے ما حول میں کام کرنے کیلئے زیدہ محنت اور لگن درکار ہے اور افسران و ملازمین کو اپنے رویے تبدیل کرنا ہو ں گے۔ ون ونڈو کے تحت تمام عملہ اب نئے ماحول میں ایک چھت تلے کام کررہا ہے جس سے کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا اور اچھی کا رکردگی دکھا نے والے افسران و ملازمین کو مراعات بھی دیئے جائیں گے۔