اسلام آباد 02 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): انجمن تاجران پینڈوریاں کے صدر جناب ناصر کیانی صاحب نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ تھانہ کھنہ کا اے ایس آئی سجاد سندھی بمعہ پولیس اہلکار آئے روز بغیر وارنٹ کے پینڈوریاں میں آ کر دوکانداروں کو حراساں کرتے ہیں اور غیر قانونی طریقے سے پرائیویٹ گاڑی میں آ کر کوئی نہ کوئی غلط الزام لگا کر دوکانداروں کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں تا کے دوکانداروں سے بھتہ وصول کیا جا سکے لیکن تاجروں کے بروقت موقعے پر آجانے سے وارنٹ طلب کرنے پر یہ اے ایس آئی بد حواس ہو کر پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ رفو چکر ہو گیا انجمن تاجران سجاد سندھی کی اس کی گزشتہ روز کاروائی پر شدید مزمت کرتی ہے اور آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی اسلام آباد سید علی اکبر شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کے سجاد سندھی اے ایس آئی تھانہ کھنہ اور اس کے ساتھ والے اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے