کورونا کی نئی خطرناک قسم اومیکرون بھارت پہنچ گئی

 
0
233

نئی دہلی 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): جنوبی افریقا سے دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم اومیکرون بھارت بھی پہنچ گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں بیرون ملک سے آنے والے دو افراد میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں متاثرین کو مشاہدے (آئسولیشن) میں رکھا گیا ہےحکام کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے متاثرہ افراد سے ملاقات کرنے والے افراد کا بھی ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکےاین ڈی ٹی وی کے مطابق بنگلور میں اومیکرون سے کُل پانچ افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہےبھارتی وزیر صحت منسکھ مانڈاویہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں اومیکرون کے مزید ممکنہ کیسز کے خلاف متحرک ہیں، ہم نے کورونا وائرس کے بحران سے بہت کچھ سیکھا، ہمارے پاس پہلے سے زیادہ وسائل ہیں اور ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کے خدشے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اومیکرون کے پیشِ نظر بھارت نے برطانیہ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، بنگلادیش، ہانگ کانگ اور اسرائیل سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔