دوران ناکہ بندی لاکھوں روپے مالیت کا بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد۔ مجموعی طور پر 5 کلو گرام چرس، رائفل 223 بور 03، کلاشنکوف 01، پستول 16، بندوق 02 اور مختلف بور کے 19400 کارتوس برآمد۔
ہری پور 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ اعجاز علی کو دوران گشت اپنے ذرائع سے موٹر کار میں موٹر وے بذریعہ ہری پور بھاری مقدار میں منشیات اور غیرقانونی طور اسلحہ سے متعلق اطلاع ملی۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور شاہنواز کی نگرانی میں چچیاں انٹر چینج پر ناکہ بندی کرتے ہوئے موٹر کار نمبری B-1911 کو روکنے کا اشارہ کیا . ڈرائیور نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر باارادہ قتل بذریعہ اسلحہ آتشیں فائرنگ کرتے ہوئے بطرف ہری پور بھاگ گیا۔ گاڑی کا تعاقب کیا جو ڈرائیور گاڑی نہایت تیز رفتاری و غفلت بے احتیاطی سے چلاتے ہوئے نزد ڈیجٹیل سٹی کے قریب روڈ کی سائیڈ پر کھڑی پراڈو سے ٹکرا دی اور موقع سے بھاگ گیا۔ موقع پر پہنچ کر گاڑی میں بیٹھی عورت اور بچوں کو بذریعہ لیڈی پولیس کے قابو کیا۔ گاڑی متذکرہ بالا کی تلاشی کے دوران ڈگی سے اسلحہ ایمونیشن و منشیات برآمد ہوئی۔ پڑتال پر 5 پیکٹ چرس کل وزنی 5000 گرام، 3 عدد رائفل 223 بور، 01 عددکلاشنکوف، 16 عدد پستول، 02 عدد بندوق اور مختلف بور کے 19400 عدد کارتوس برآمد ہوئے۔ دریافت پر عورت نے اپنا نام مسماۃ (ث) بیوہ عامر سکنہ مدینہ کالونی بشیر آباد رنک روڈ پشاور اور بھاگ جانے پر ڈرائیور کا نام عابد ولد عبدالخنان سکنہ ررغن خیل درہ آدم خیل بتلایا۔ ہر دو ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں زیر دفعات 324/353/15AA/9D-CNSA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرکیا۔ ملزمہ کو مقدمہ میں بذریعہ لیڈی پولیس کے گرفتار کیا اور دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہے۔