ماہ نومبر میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں

 
0
305

ہری پور 03 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے، ٹریفک نظام کو منظم اور روانی کو مزید موئثر کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف ماہ نومبر کے دوران بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک بشیر خان اور ٹریفک وارڈنز کے کم عمر ڈرائیوروں و موٹر سائیکل رائیڈروں869، بغیر ہیلمٹ376، اورلوڈنگ 424، فلیشر لائٹس، ڈیکوریشن و اضافی لائٹس 680، پریشر ہارن297، ون ویلنگ 362،غیر نمونہ نمبر پلیٹس 418، کالے شیشے 326، اپلائیڈ فار موٹر سائیکل و گاڑیاں359، تیز رفتاری و غفلت بے احتیاطی سے گاڑی چلانا 355 کے خلاف چالان کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے۔ اس کے علاوہ ضلع بھر میں غیر قانونی پارکنگ305اور روڈوں اور بازاروں میں عارضی تجاوزات کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائیں گئی۔
عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ محدود وسائل کے پیش نظر بھی ٹریفک پولیس ہری پور عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے۔ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک قوانین کے تحت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔