پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین نے دیگر راہنماوں کے ساتھ فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکس (PFBWW) کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عادل،پی ڈبلیو ایف ضلع سیالکوٹ کے صدر چوہدری محمد اشرف ودیگر مزدور رہنماؤں نے سیالکوٹ کی نجی فیکٹر ی میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی

 
0
243

اسلام آباد 04 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین،صدر چوہدری نسیم اقبال،چیئرمین ماما اسلام بلوچ،پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکس (PFBWW) کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عادل،پی ڈبلیو ایف ضلع سیالکوٹ کے صدر چوہدری محمد اشرف ودیگر مزدور رہنماؤں نے سیالکوٹ کی نجی فیکٹر ی میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی،انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب ودیگر متعلقہ ادارے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں اور ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزادی جائے،انھوں نے کہا کہ اس ملک میں چند شرپسند اور تخریب کار عناصر ہیں جو اس ملک کاامن خراب کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں،حکومت پاکستان ان عناصر کی نشاندہی کرے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔