اسلام آباد (ٹی این ایس) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی

 
0
33

اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین اسٹاف ممبران کو سیشن کے دوران مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دیدی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اور ہم خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں میں توازن فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے،اور پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ فیصلہ خواتین کو ملازمت اور خاندان کے توازن میں سہولت فراہم کرے گا۔کنوینرپارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس نکہت شکیل اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے بھی اس اقدام کوقابل ستائش قرار دیا۔