ایک اچھا مسلمان بننے کے لیے اچھا انسان بننا ضروری ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
126

سیالکوٹ واقعے کی شفاف وغیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔ چوہدری نسیم اقبال
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنماؤں کی سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت۔

اسلام آباد 05 دسبمر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین،صدر چوہدری نسیم اقبال،چیئرمین ماما اسلام بلوچ،پاکستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکس(PFBWW) کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عادل،پی ڈبلیو ایف ضلع سیالکوٹ کے صدر چوہدری محمد اشرف ودیگر مزدور رہنماؤں نے سیالکوٹ واقعے کی شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرارواقعی سزادی جائے،مذہب اسلام نے ہمیشہ انسانیت اور رواداری کا درس دیا اور ایک اچھا مسلمان بننے کے لیے اچھا انسان بننا ضروری ہے،آج پوری قوم اور پاکستان کا ہر محنت کش طبقہ اس بہیمانہ واقعے کی مذمت کر رہا ہے اس ملک میں موجود ہر غیر ملکی اور غیر مسلم پاکستانی کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،اقدار کی پہچان سے انسانی زندگی کی معراج شروع ہوتی ہے اور انسانی رویے ہی انسانی اقدارکو حسین بناتے ہیں،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے رہنماؤں نے سیالکوٹ کی نجی فیکٹر ی میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی،انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب ودیگر متعلقہ ادارے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں اور ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزادی جائے،انھوں نے کہا کہ اس ملک میں چند شرپسند اور تخریب کار عناصر جو مذہب کے نام پر اس ملک کاامن خراب کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں انارکی پھیلانے کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ہمارے ملک کا وقار بھی مجروع کرنا چاہتے ہیں ہمارامطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان ان عناصر کی نشاندہی کرے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔